نیشنل چیمپئنز کپ :پاکستان گولڈ کو بلیوز کے ہاتھوں مات
گولڈ 212پر آل آؤٹ ،بلیوز کی 6وکٹوں سے فتح ،صاحبزادہ فرحان کی سنچری
ملتان (سپورٹس رپورٹر )نیشنل چیمپئنز کپ میں پاکستان بلیوز نے پاکستان گولڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان گولڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.3اوور ز میں 212رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی ،کامران غلام 63،شمائل حسین 50اور حیدر علی 44رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہا ۔سعدخان 9،محمد عمران اور محمد نوا ز8،8،عبدالصمد 7،فیصل اکرام اور عمران 6،6جبکہ کپتان شاہین آفریدی اور خواجہ نافع 3،3رنزبناسکے ۔حسن علی اور سفیان مقیم نے 4،4 جبکہ عرفات منہاس نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔پاکستان بلیوز نے 41.4اوورز میں 4وکٹیں گنوا کر213رنز بناکر جیت اپنے نام کرلی ۔مرد میدان صاحبزادہ فرحان نے 101گیندوں پر 102رنز کی فتح گر اننگز کھیلی جس میں 2چھکے اور 9چوکے شامل تھے ،طیب طاہر 35اور محمد فائق 30رنزبناکر نمایاں بلے باز رہے ،روحیل نذیر 21رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔محمد عمران نے 2وکٹیں لیں جبکہ محمد عمران اور فیصل اکرم ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments