فخرزمان کی سنچری ،گرینز نے گولڈ کو 128رنز سے پچھاڑ دیا
نیشنل چیمئنز کپ کے میچ میں گرینز کے 314رنز ،عمر ،شاداب،فرحان کی ففٹی گولڈ کی ٹیم 186رنزبناکر ڈھیر ،محمد حسنین نے 3اورمہران ممتار کی 2وکٹیں
ملتان (سپورٹس رپورٹر)نیشنل چیمپئنز کپ کے چوتھے میچ پاکستان گرینز نے پاکستان گولڈ کو 128 رنز سے شکست دے دی، فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری جڑدی ۔ایونٹ کے چوتھے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم پاکستان گرینز 50اوورز میں 314رنزبنا کر آل آؤٹ ہوئی ،فخرزمان نے 4چھکوں اور 7چوکوں سے سجی شاندار115رنز کی اننگز کھیلی جوایونٹ میں انکی دوسری سنچری ہے ،عمر یوسف نے ایک چھکے اور 9چوکوں کی مددسے 74رنز کی شاندار اننگز تخلیق کی ،کپتان شاداب خان نے 2چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 61رنزبنائے جبکہ فرحان یوسف 40رنزبنانے میں کامیاب رہے ،ان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ۔شاہین شاہ آفریدی اور عبدالسبحان نے 3،3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،محمدعمران ،فیصل اکرم اور سعد خان نے ایک ایک وکٹ لی ۔جواب میں پاکستان گولڈ کی ٹیم 186رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ،جن میں شمائل حسین 53رنز بناکرٹاپ سکورررہے ،حیدرعلی 30،کامران غلام 26،عبدالصمد 20،محمد عمران 19اوررضا اللہ 10رنز بناسکے ۔محمد حسنین نے 3اور مہران ممتازنے 2وکٹیں لیں ،نسیم شاہ ،فہیم اشرف ،شاداب خان ،فخرزمان اور عمیریوسف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments