ڈارون ٹیسٹ:بنگالی ٹائیگرز نے کینگروز کو شکنجے میں جکڑ لیا

ڈارون ٹیسٹ:بنگالی ٹائیگرز نے  کینگروز کو شکنجے میں جکڑ لیا

پہلی اننگز میں آسٹریلیاکے 198رنز، بنگلہ دیش نے 426رنزبناکر 228کی برتری حاصل کرلی ،جوش ہیز ل ووڈ نے 6بیٹرزکو پویلین واپس بھیجا دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنالئے ،سٹیون سمتھ 44رنزبناکر آؤٹ،برتری ختم کرنے کیلئے 67رنزکی ضرورت

ڈارون (سپورٹس ڈیسک )پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش (بنگالی ٹائیگرز)نے آسٹریلیا (کینگروز) پر گرفت مضبوط کرکے شکنجے میں جکڑلیا اورپہلی اننگز میں 228رنزکی برتری حاصل کرلی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 198رنز کے جواب میں 426رنز بنائے ،اوپنر تنزید حسن نے شاندار 101رنز کی اننگز کھیلی اور آسٹریلوی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بیٹر بن گئے ۔ نجم الحسین شانتو نے 84، مومن الحق نے 49 اور مہدی حسن میراز نے 65 رنز بنا کر ٹیم کی بڑی برتری میں اہم کردار ادا کیا،جوش ہیزل ووڈ نے 6کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ مچل سٹارک 2،پیٹ کمنز اور نیتھن لیون ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے ۔تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنالئے ،کیمرون گرین 43 رنز اور الیکس کیری 19 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں،سٹیون سمتھ 44رنزبناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کی برتری ختم کرنے کیلئے اب بھی 67 رنز کی ضرورت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...