خشک سالی ،انگلینڈمیں گراس روٹس کلب رگبی سیزن کاموخر
سخت اور خشک رگبی گراؤنڈز کو کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ قرار دے دیا گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز مؤخر کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ۔سخت اور خشک رگبی گراؤنڈز کو کھلاڑیوں کیلئے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے ۔رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے ۔کاؤنٹی لیگ کے 12 ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر موخرکئے جا سکتے ہیں۔رگبی فٹبال یونین نے خشک سالی کی گائیڈ لائنز کے تحت فل کنٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے بھی ہدایت کی ہے ۔کھلاڑیوں کو ٹرائی سکور کرتے وقت ڈائیو نہ کرنے اور ٹریننگ سے قبل پچ کی حالت جانچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments