گھوڑے پر تیراندازی ،علی فواد کا عالمی رینکنگ میں پہلا نمبر
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے ہارس بیک آرچری میں اہم سنگِ میل عبور کر لیا، پاکستان کے علی فواد نے گھوڑے پر تیر اندازی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
علی فواد واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے ہارس بیک آرچری کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے ایتھلیٹ جبکہ عالمی چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی جانب سے بہترین سکور کا اعزاز رکھتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں پہلی دو ستارہ عالمی ریکارڈ اور رینکنگ بین الاقوامی ہارس بیک آرچری چیمپئن شپ منعقد کرائی جس کے ذریعے پاکستان کے 15 ایتھلیٹس کو عالمی رینکنگ میں شامل ہونے کا موقع ملا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments