فیلڈرپوزیشن سے پیچھے چلا گیا مچل سٹارک کی گیندنوبال قرار

فیلڈرپوزیشن سے پیچھے چلا گیا مچل سٹارک کی گیندنوبال قرار

ڈارون (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب فیلڈنگ کی مخصوص پوزیشن کی خلاف ورزی پر ان کی گیند کو نو بال قرار دے دیا گیا۔

 قوانین کے مطابق سکوائر لیگ کے پیچھے مخصوص تعداد سے زیادہ فیلڈرز موجود نہیں ہوسکتے تاہم مارنس لبوشین گیند پھینکے جانے کے وقت معمولی طور پر سکوائر کے پیچھے چلے گئے جس پر امپائر نے سٹارک کی گیند کو نو بال قرار دے دیا۔یہ قانون باڈی لائن طرز کی باؤلنگ کی حوصلہ شکنی کے لئے متعارف کرایا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر میں لبوشین درست پوزیشن پر نظر آئے تاہم گیند کے وقت ان کی پوزیشن مختلف تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...