ہاکی ورلڈ کپ : پاکستان اور ویلز کا میچ 3-3 گول سے برابر
پاکستان کی طرف نے سفیان خان ،حنان شاہد اور عبدالرحمن نے گول کئے ،انگلینڈ نے بھارت کو 2کے مقابلے میں 4گول سے مات دے دی فرانس اور ملائیشیا کا میچ بھی 3،3گول سے برابرہوگیا ،ویمنز ایونٹ میں جاپان نے چلی کو 3-0 اورامریکا نے سکاٹ کو 3-2سے شکست دی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویلز کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔گروپ ڈی کے میچ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں مزید دو گول کئے ۔ویلز کی ٹیم نے دوسرے کوارٹر میں دو گول داغے جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ پاکستان کی جانب سے عبد الرحمن نے کھیل کے تیسرے منٹ میں ہی پہلا فیلڈ گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی۔
اس کے بعد سفیان خان نے 49 ویں منٹ میں پنلٹی کارنر سے جبکہ حنان شاہد نے 51 ویں منٹ میں خوبصورت فیلڈ گول سکور کیا۔ویلز کی جانب سے گیرتھ فرلانگ نے دو گول 25 ویں اور 53 ویں منٹ میں کئے جبکہ ریس بریڈشا نے 26 ویں منٹ میں گول سکور کیا۔گروپ ڈی کے ہی ایک اور میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 2کے مقابلے میں 4گول سے شکست دے دی ،بینڈروک نے 2گول کئے ۔گروپ بی میں فرانس اور ملائیشیاکا میچ 3،3گول سے برابر رہا۔ویمنز ایونٹ میں جاپان نے چلی کو 3-0اور امریکا نے سکاٹ لینڈ کو 3-2سے مات دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments