آئندہ سال میرے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہوسکتا:کرسٹیانو رونالڈو

 آئندہ سال میرے فٹبال کیریئر کا  آخری سال ہوسکتا:کرسٹیانو رونالڈو

لزبن (سپورٹس ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ سال میرے فٹبال کیریئر کا آخری سال ہوگا۔

رونالڈو نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ایک شاندار ورثہ چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس خود کو مصروف رکھنے کیلئے بہت سی چیزیں ہیں، میں مزید سفر کرنے ، پیڈل کھیلنے اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا ارادہ رکھتا ہوں۔رونالڈو نے کہا کہ فٹبال چھوڑنے کے بعد زندگی میں ایک بڑا خلا پیدا ہو سکتا ہے ، اس لئے وقت کو مختلف سرگرمیوں سے بھرنا ہو گا، گزشتہ 25 برس قربانیوں سے بھرپور رہے ہیں اور اب میں حاصل کی گئی کامیابیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...