آئرلینڈ کیخلاف ویمنز ون ڈے سیریز، چارلی ڈین انگلینڈ کی کپتان مقرر
لندن(اے پی پی)آل رانڈر چارلی ڈین کو آئرلینڈ کے خلاف ستمبر میں کھیلی جانے والی تین ویمنز ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کی کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
نٹ ساؤر برنٹ اور ڈینی وائٹ ہاج کو فٹنس اور بحالی کے عمل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جبکہ سو فی ایکلیسٹون، لورین بیل اور ایمی جونز کو بھی اس سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے ۔ الائس کیپسی ایمی جونز کی جگہ وکٹ کیپنگ کریں گی، چارس پیولی کو پہلے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کا موقع ملنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments