لیڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کی گرفت مضبوط ، 195 رنز کی برتری
میزبان ٹیم کی 2وکٹیں باقی ،پاکستانی سپنر علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
لیڈز(سپورٹس ڈیسک )لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان انگلینڈ کی میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔جارڈن کاکس 73 رنز بنا کر علی عثمان کا شکار بنے جبکہ جو روٹ نے 66 رنز بنائے ۔ہیری بروک کا ایک رن پر سلمان علی آغا نے کیچ گرا دیا، بعدازاں انہوں نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔ ان کے علاوہ ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر 366 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے سپنر بنے ۔ ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments