سندھ سکواش چیلنجر ون کا 26اگست سے کراچی میں آغاز ناصراقبال ٹا پ سیڈ پلیئر قرر
کراچی (سپورٹس ڈیسک )کراچی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل سکواش ایونٹ کا میزبان بنے گا، سندھ سکواش چیلنجر ون کا آغاز 26 اگست سے جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر ہوگا۔30 اگست تک جاری رہنے والی پی ایس اے کی چیمپئن شپ میں 6 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے ایک اور سابق قومی چیمپئن طیب اسلم سیڈ 2ہوں گے ،مصری کھلاڑی عمر الخطان کو سیڈ4 قرار دیا گیا ہے ۔ 32 کھلاڑیوں کے ایونٹ میں پہلے راؤنڈ میں 8 کھلاڑی بائی ملنے کے سبب کھیلے بغیر ہی پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے ،چیمپئن شپ کے فاتح کو ٹرافی کے ساتھ 950 ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ 600 ڈالرز حاصل کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments