10اوور،6میڈن ،12رنز،6وکٹیں ،سٹارک چھا گئے

10اوور،6میڈن ،12رنز،6وکٹیں ،سٹارک چھا گئے

دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش 64رنز پر ڈھیر ،4بلے باز صفر پر آؤٹ ہوگئے آسٹریلیا کے 8وکٹوں پر 165رنز، شرف الاسلام نے 6وکٹیں اپنے نام کرلیں

مکائے (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 64 رنز پر آؤٹ ہوگئی،مچل سٹارک نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ایک وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی۔گریٹ بیریئر ریف ارینامکائے میں کھیلے جانیوالے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کینگروز باؤلرز کے سامنے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔ٹیل اینڈرشرف الاسلام 14 ،مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام 11، 11اور حسن محمود 10رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ،4بلے باز صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے ۔مچل سٹارک نے 10اوورزمیں سے 6میڈن کئے اور 12رنز دے کر 6وکٹیں اپنے نام کیں ،انہوں نے آخری 5وکٹیں 22گیندوں پر حاصل کیں ،پیٹ کمنز نے 25رنز دے کر تین شکا ر کئے جبکہ ایک وکٹ لینے والے جوش ہیزل ووڈ نے 18رنز دئیے ۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 8وکٹوں پر 165رنز رنزبناکر 101رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ،کیمرون گرین 51اورنیتھن لیون 10رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں ،سٹیو سمتھ نے 42رنز کی اننگز کھیلی اور ٹریوس ہیڈ 22رنز بناکرنمایاں رہے ،اس کے علاوہ کوئی آسٹریلوی بلے باز ڈبل فیگر تک نہیں پہنچا۔بنگلہ دیش کے شرف الاسلام نے 6بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن میرا ز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو تاریخی شکست دی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...