میسی کا گول ضائع، ٹورنٹو نے انٹر میامی کو 1-2سے شکست دے دی

میسی کا گول ضائع، ٹورنٹو نے انٹر  میامی کو 1-2سے شکست دے دی

میامی(سپورٹس ڈیسک )انٹر میامی کو سخت مقابلے کے بعد ٹورنٹو ایف سی کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لائنل میسی کے سیزن کے 14ویں گول کے باوجود انٹر میامی کو ہوم گراؤنڈ پر ٹورنٹو ایف سی کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، جو گزشتہ 5 میچوں میں ان کی چوتھی شکست ہے ۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ٹورنٹو کے جوش سارجنٹ اور ڈیرک ایٹیئن جونیئر نے محض 3 منٹ کے وقفے میں 2 گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ کھیل ختم ہونے سے 8 منٹ پہلے روڈریگو ڈی پال کے پاس پر لائنل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر واپسی کی امیدیں تو جگائیں لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔ اس ناکامی کے بعد انٹر میامی کی ٹیم ایسٹرن کانفرنس ٹیبل پر سرفہرست نیش ول سے 10 پوائنٹس پیچھے چلی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...