پاکستان110رنز پر ڈھیر،انگلینڈ کو 261رنزکی برتری

پاکستان110رنز پر ڈھیر،انگلینڈ کو 261رنزکی برتری

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 81رنز بنالئے

 لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 110 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور انگلینڈ کو پہلی اننگز 180رنز کی برتری مل گئی اوردوسرے دن کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 81رنز بنالئے تھے جس سے اس کی برتری 261رنز ہوگئی ۔ لارڈز میں جاری انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم 110رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اذان اویس قومی ٹیم کی جانب سے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے ،سعود شکیل نے 16رنز کی اننگز کھیلی ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا ،امام الحق انجری کے باعث بیٹنگ کے لئے نہیں آسکے ۔ اولی رابنسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 3وکٹوں پر 81رنزبنالئے ،امیلیوگے 30اوربروک 7رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،جوروٹ 24اورجارڈن کاکس 11رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، خرم شہزاد نے 2اور محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...