سب سے زیادہ سنچریاں ،رنز،اعزازسمریتی مندھانہ کے نام

سب سے زیادہ سنچریاں ،رنز،اعزازسمریتی مندھانہ کے نام

بھارتی خاتون بیٹر انٹرنیشنل کیریئرمیں 18سنچریاں ،10ہزار880رنزبناچکیں

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی خاتون کرکٹر سمریتی مندھانا نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی، وہ سب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے والی بیٹر بن گئی ہیں۔سمریتی مندھانا نے یہ سنگِ میل اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں ہانگ کانگ کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کے دوران عبور کیا۔30 سالہ بھارتی اوپنر میچ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں 10ہزار756 رنز بنا چکی تھیں،انہوں نے شاندار سنچری سکور کرکے سابق بھارتی کپتان متھالی راج کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔سمریتی مندھانا نے صرف 64 گیندوں پر 124 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے ،یہ ان کی 18ویں انٹرنیشنل سنچری تھی،آسٹریلیا کی سابق کپتان میگ لیننگ اور جنوبی افریقہ کی موجودہ کپتان لورا وولوارٹ 17،17سنچریوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرلیا۔متھالی راج نے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران 12 ٹیسٹ، 232 ون ڈے اور 89 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 10ہزاور880رنز بنائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...