مسلسل دو ہیٹرکس کرنیوالے انگلش باؤلر ہنری کروکومب قومی ٹیم میں شامل
لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے 24 سالہ ان کیپڈ فاسٹ باؤلر ہنری کروکومب کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔
،سسیکس کے باؤلر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مسلسل دو میچز میں ہیٹرک کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی۔دوسری جانب ڈربی شائر کے ان کیپڈ بیٹر اینیورین ڈونلڈ کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے سکواڈ کاحصہ بنایا گیاہے ،29 سالہ ڈونلڈ نے ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں 12 میچز کے دوران 489 رنز بنائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments