تائیکوانڈو کے کوچز اور ریفریز کورس کے انعقاد کا اعلان

تائیکوانڈو کے کوچز اور ریفریز کورس کے انعقاد کا اعلان

تائیکوانڈو کے کوچز اور ریفریز کورس کے انعقاد کا اعلان تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر جدید کوچنگ کورسزہونگے :علی عمران

کراچی(این این آئی)گلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے کہا ہے کہ ٹریڈیشنل تائیکوانڈوکھیل کو فروغ دینے کیلئے کوچز اور ریفریز کورس کا انعقاد کیا جائے گا،گراس روٹ لیول سے لے کر قومی سطح تک نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے صرف کھلاڑیوں کی محنت کافی نہیں ہوتی بلکہ انہیں جدید تکنیک سکھانے والے کوالیفائیڈ کوچز اور میدان میں قوانین کے مطابق شفاف فیصلے کرنے والے ریفریز کا ہونا بھی لازمی ہے ۔ سا بق تائیکوانڈوپلیئراورگلوبل ٹریڈیشنل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کے  سیکرٹری جنرل سید علی عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو نچلی سطح سے گروم کرنے اور مقابلوں میں شفافیت لانے کیلئے تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کی سطح پر جدید کوچنگ کورسز اور جدید کپیسٹی بلڈنگ کورسز کرائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...