مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)مینز جونیئر ایشیا کپ کے پول بی کے میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔
پاکستان کے غلام مصطفیٰ مین آف دی میچ قرار پائے ۔ رانا ولید نے میچ کے 9ویں اور 12ویں منٹ میں مسلسل دو فیلڈ گول سکور کر کے ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔میچ کے آخری کوارٹر کے 52ویں منٹ میں غلام مصطفیٰ نے بہترین فیلڈ موو بناتے ہوئے تیسرا گول کیا۔ دوسری طرف ویمنز جونیئر ایشیا کپ کے چیلنجر پول میچ میں پاکستان اور قازقستان کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جو کہ 1-1 سے برابر رہا۔پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ قازقستان کی طرف سے امان گیلدی ژانسایا نے میچ کے 15ویں منٹ میں گول کیا۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں 55ویں منٹ میں پاکستان کی کپتان شارقہ سرور نے بال کو جال کی راہ دکھائی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments