صائم کو سی پی ایل سے بلاکرٹیسٹ کھلانا کرکٹ کی توہین قرار

صائم کو سی پی ایل سے بلاکرٹیسٹ کھلانا کرکٹ کی توہین قرار

صائم کو سی پی ایل سے بلاکرٹیسٹ کھلانا کرکٹ کی توہین قرار بالکل مختلف فارمیٹ والے بیٹر کو انگلینڈمیںٹیسٹ میچ کھلانا غلط فیصلہ:ناصرحسین

لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہاہے کہ صائم ایوب کو سی پی ایل سے بلا کر کھلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے ۔واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ میں جمیکا کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب کو پاکستان کے ہنگامی طور پر تبدیل کئے گئے سکواڈ میں شامل کرکے اوپننگ کیلئے بھیجا گیا لیکن وہ دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ کپتان ناصر حسین نے ان کی سلیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ سے براہ راست ٹیسٹ میچ میں لانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے ۔ دوسرے ملک میں بالکل مختلف فارمیٹ کھیلنے والے بیٹر کو اچانک انگلینڈ میں انگلینڈ کے باؤلنگ اٹیک کے خلاف ٹیسٹ میچ کھلانا غلط فیصلہ تھا۔ ہر کھلاڑی کا ماننا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے مشکل فارمیٹ ہے اور اس فارمیٹ میں انگلینڈ کی کنڈیشنز میں اوپننگ کرنا انتہائی مشکل ہے ۔سابق انگلش کپتان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وریندر سہواگ جو صائم ایوب سے زیادہ بہتر اور تجربہ کار بلے باز تھے وہ بھی اس گراؤنڈ میں ایسے ہی ایک مرتبہ اچانک ٹیم میں شامل ہوئے تھے مگر دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے ۔واضح رہے کہ صائم ایوب نے اکتوبر 2025 کے بعد کوئی فرسٹ کلاس میچ نہیں کھیلا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...