پی سی بی کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری

پی سی بی کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری

پی سی بی کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری ٹیوٹر ورکشاپ، 19 کوچنگ کورسز ، پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2026-27 کے کوچ ایجوکیشن اور ڈویلپمنٹ پروگرام کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت ایک ٹیوٹر ورکشاپ، 19 مختلف کوچنگ کورسز اور پہلی پی سی بی کوچنگ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق لیول ون کوچنگ کورس کی معیاد پانچ سال مقرر کردی گئی ہے جس کے بعد لیول ون کے حامل کوچز کو یہ کورس دوبارہ کرنا ہوگا۔خواتین کوچز کیلئے دو الگ لیول ون کوچنگ کورسز منعقد کئے جائیں گے جبکہ تمام لیول ون کورسز کا انعقاد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی بجائے ملک کے چھ مختلف مقامات پر کیا جائے گا۔لیول ون کوچنگ کورسز کیلئے پی سی بی کے سینئر ڈومیسٹک کوچز کو دو ٹیوٹر ٹریننگ کورسز بھی کروائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ تین شہروں کے سکول کرکٹ کوچز کو پی سی بی لیول ون کوچنگ کورس کروایا جائے گا۔ دیگر کورسز کیساتھ ریجنل بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئے خصوصی سکلز کورسز بھی متعارف کرائے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...