پریذیڈنٹ ٹرافی :پہلے روز فخر زمان اور سلمان علی آغا کی سنچریاں

 پریذیڈنٹ ٹرافی :پہلے روز فخر زمان اور سلمان علی آغا کی سنچریاں

کے آر ایل کے 371 رنز، سلمان علی آغا کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 18ویں سنچری

 پشاور( سپورٹس ڈیسک )پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے پہلے روز کنگز مین اکیڈمی کے سلمان علی آغا اور کے آر ایل کے فخر زمان نے شاندار سنچریاں سکور کیں، جبکہ مختلف گراؤنڈز پر خراب موسم اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل متاثر ہوا۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کے آر ایل نے غنی کے خلاف پہلے روز 86 اوورز میں 3 وکٹوں پر 371 رنز بنا لیے ۔ فخر زمان نے 136 گیندوں پر 128 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ عمران رفیق 95 رنز بنا کر ناقابل شکست وکٹ پر موجود ہیں۔شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کے درمیان بارش اور خراب موسم کے باعث صرف 19 اوورز کا کھیل ہو سکا۔ ایس این جی پی ایل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد سٹیٹ بینک نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنائے ۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں بھی گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث 45 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 131 رنز بنا لیے ۔ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ایم آئی ٹی سلیوشنز نے ٹاس جیت کر کنگز مین اکیڈمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز مین اکیڈمی نے دن کے اختتام تک 75 اوورز میں 3 وکٹوں پر 257 رنز بنا لیے ۔سلمان علی آغا نے فرسٹ کلاس کیریئر کی 18ویں سنچری مکمل کی۔ سلمان علی آغا اور محمد سلمان کے درمیان 185 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہو چکی ہے ۔ محمد سلمان 83 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...