ایشین گیمز،سافٹ ٹینس دستے کے بیشتر پلیئر کھیل سے نا آشنا

ایشین گیمز،سافٹ ٹینس دستے کے بیشتر پلیئر کھیل سے نا آشنا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے سافٹ ٹینس کی ایشین گیمز کیلئے 14رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

ٹیم میں بیشتر کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے شاید ہی کبھی ٹینس کھیلی ہو، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سربراہ اعصام الحق بھی حیران ہیں کہ پاکستان میں سافٹ ٹینس ٹیم کس کی اجازت سے گیمز میں شرکت کیلئے جارہی ہے ، اس کی ایسوسی ایشن بھی ہے ۔جاپان کے ایچی ناگو میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہونے والے ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیم 14ستمبر کو اسلام آباد سے جاپان روانہ ہوگی۔ امکان ہے کہ غیرمعروف کھلاڑی سلپ ہوجائیں۔ سافٹ ٹینس کا پاکستان میں وجود ہی نہیں ہے ، نہ تو اس کے ایونٹس ہوتے ہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ایسو سی ایشن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...