ڈوپ ٹیسٹ معاملہ، انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی کی تجویز

ڈوپ ٹیسٹ معاملہ، انعام بٹ پر 2 ماہ کی پابندی کی تجویز

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی ریسلر انعام بٹ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کو تفصیلی وضاحت جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ استعمال کی جانے والی ادویات قوت بخش ممنوع ادویات نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق انعام بٹ کا یہ مؤقف تسلیم کرلیا گیا ہے کہ انہوں نے آنکھ کے علاج کے لیے دوا استعمال کی تھی۔ذرائع کے مطابق انعام بٹ کو 2 ماہ کی پابندی کی سزا تجویز کی جا رہی ہے، پابندی کا دورانیہ اپریل سے لاگو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق انعام بٹ سے ایشین بیچ گیمز کا سلور میڈل واپس لے لیا جائے گا، پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد انعام بٹ کھیلوں کی سرگرمیوں میں دوبارہ شرکت کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...