پریذیڈنٹ ٹرافی ،گریڈون ،غنی کی اننگزاور14رنزسے فتح

پریذیڈنٹ ٹرافی ،گریڈون ،غنی کی اننگزاور14رنزسے فتح

پریذیڈنٹ ٹرافی ،گریڈون ،غنی کی اننگزاور14رنزسے فتح ایس این جی پی ایل ڈائمنڈسٹیڈیم اسلام آباد میں میچ کے تیسرے دن ہار گئی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں غنی کی ٹیم نے ایس این جی پی ایل کو اننگز اور 14 رنز سے شکست دے دی۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم دوسری اننگز میں 243 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سمیر منہاس 96 رنز بنا سکے اور پہلی فرسٹ کلاس سنچری سے چار رنز دور رہ گئے ،خرم شہزاد نے 74 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب اختر سٹیڈیم راولپنڈی میں کے آر ایل نے ایم آئی ٹی سلوشنز کے خلاف عمران رفیق اور عاصم علی ناصر کی سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں پر 423 رنز بنا لئے ہیں تاہم اسے اب بھی پہلی اننگز میں 237 رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔ ایبٹ آباد سٹیڈیم میں پی ٹی وی نے محمد طحہٰ کی 225 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سٹیٹ بینک کے 433 رنز کے جواب میں 469 رنز بنائے ، دوسری اننگز میں سٹیٹ بینک کی ٹیم 84 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہے اور اسے صرف 48 رنز کی برتری حاصل ہے ۔ عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کنگز مین اکیڈمی دوسری اننگز میں 203 رنز پر آل آؤٹ ہو کر او جی ڈی سی ایل کو 121 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی، او جی ڈی سی ایل نے تیسرے دن کے اختتام تک ایک وکٹ پر 85 رنز بنا لئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...