قومی انڈر 17فٹبال چیمپئن شپ کا 23ستمبر سے آغاز

قومی انڈر 17فٹبال چیمپئن شپ کا 23ستمبر سے آغاز

قومی انڈر 17فٹبال چیمپئن شپ کا 23ستمبر سے آغاز ایونٹ اسلام آباد میں 4اکتوبر تک جاری ،اخراجات پی ایف ایف برداشت کریگی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 اسلام آباد میں 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے صوبائی اور علاقائی ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر مقابلہ کرنے اور قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ہر شریک ٹیم 23 کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشتمل ہوگی۔یہ چیمپئن شپ پی ایف ایف کی جانب سے ملکی فٹبال کو بحال اور مضبوط بنانے ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھانے اور ملک بھر میں نوجوانوں کی فٹبال ترقی کیلئے مضبوط نظام تشکیل دینے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔ٹیموں کی شرکت سے متعلق تمام اخراجات جبکہ چیمپئن شپ کے انعقاد سے متعلق دیگر اخراجات بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن برداشت کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...