جاپان کیخلاف امپائر پر دباؤ ڈالنے پر بھارتی کھلاڑی پر تنقید
اکشر پٹیل کی گیند کو امپائر نے وائیڈ بال قرار دیا تھا، حرکت شرمناک، شائقین
ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے خلاف تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں متنازع وائیڈ فیصلے کے بعد بھارتی کپتان شریاس ایئر اور آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو شدید تنقید کا سامنا ہے ۔سانو انٹرنیشنل کرکٹ گرانڈ میں بارش کے باعث میچ 5 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 32 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں جاپان ایک بڑے اپ سیٹ کے قریب پہنچ گیا تھا اور اسے آخری چار گیندوں پر چھ رنز درکار تھے۔
اکشر پٹیل کی گیند پر جاپانی بیٹر الیگزینڈر پیٹمور ریورس سوئپ کھیلنے میں ناکام رہے جسے امپائر نے وائیڈ بال قرار دیا۔اکشر پٹیل اس فیصلے پر آگ بگولہ ہوگئے اور امپائر پر غصہ کرتے نظر آئے جس کے بعد شریاس ایئر بھی امپائرز سے گفتگو کے لیے پہنچ گئے اور نتیجتاً دباؤ کے تحت امپائر کو وائیڈ کا فیصلہ واپس لینا پڑا۔ واقعے پر صحافیوں، مبصرین اور شائقین نے بھارتی ٹیم کے طرزِعمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔بھارتی شائقین نے کھلاڑیوں کی اس حرکت کو جاپان سے شکست سے زیادہ شرمناک قرار دیا ہے۔ حیران کن طور پر بھارتی ٹیم کی اننگز میں صرف دو چوکے لگے جبکہ جاپانی بولرز نے بھارتی بیٹرز کو ایک بھی چھکا نہیں لگانے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments