گوانگ ڈونگ مینزہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چین کی گوانگ ڈونگ مینز ہاکی ٹیم 12 سے 30 اکتوبر 2026 تک پاکستان کا 18 روزہ تفصیلی دورہ کرے گی.
جس کے دوران چین کی ٹیم پاکستان کی بہترین ادارہ جاتی ٹیموں کے علاوہ انڈر 21 اور انڈر 18 کی ابھرتی ہوئی ٹیموں کے خلاف میچز کھیلے گی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس دورے کا جامع شیڈول فائنل کر لیا ہے ۔ چائنیز ٹیم اسلام آباد، راولپنڈی، واہ کینٹ، نارووال، لاہور اور گوجرہ کے دورے کرے گی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments