لندن میں سرفراز نواز کی کتاب ریورس سوئنگ کی شاندار رونمائی

لندن میں سرفراز نواز کی کتاب ریورس سوئنگ کی شاندار رونمائی

سابق پاکستانی کرکٹرسے آٹوگراف لینے کیلئے لارڈز میں شائقین کی قطاریں

لندن(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ باؤلر سرفراز نواز کی خودنوشت کتاب ریورس سوئنگ کی تقریب رونمائی تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ لندن میں ہوئی جس میں سابق کرکٹرز، پاکستانی و برطانوی شائقین اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کتاب کی خریداری اور سرفراز نواز سے آٹوگراف لینے کیلئے لارڈز میں شائقین کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پاکستانی اور برطانوی کرکٹ مداحوں سمیت بڑی تعداد میں افراد نے کتابیں خریدیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز نواز نے کہا کہ ریورس سوئنگ محض کرکٹ کی کتاب نہیں بلکہ کھیل کے اندر کی کہانیوں اور ان کے کرکٹ کیریئر کے تلخ و شیریں تجربات پر مبنی خودنوشت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...