جیولین تھروو رارشد ندیم ایشین گیمز میں ناکام
سری لنکا کے رومیشن پتھرا فاتح ،دوسری اور تیسری پوزیشن بھارت کے نام
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ناگویا میں جاری ایشین گیمز میں ارشد ندیم جیولین تھرو کے مقابلے میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں نیزا 76.69 میٹر دور پھینکا جبکہ دوسری کوشش فاؤل ہوگئی۔ارشدندیم کی 4کوششیں فاؤل ہوگئیں تاہم تیسری کوشش میں انہوں نے 80.29 میٹر کی تھرو کی ۔جیولین تھرو ایونٹ سری لنکا کے رومیش پتھراگے نے جیت لیا، انہوں نے 88.55 میٹر کی تھرو کے ذریعے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ بھارت کے یشویر سنگھ دوسرے اور روہت یادیو تیسرے نمبر پر رہے ۔ادھر لانگ جمپ مقابلوں میں پاکستان کے انصر عباس بھی ناکام رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments