ایشین گیمز والی بال ،کوارٹرفائنل ،پاکستان بھار ت پرحاوی

ایشین گیمز والی بال ،کوارٹرفائنل ،پاکستان بھار ت پرحاوی

ایشین گیمز والی بال ،کوارٹرفائنل ،پاکستان بھار ت پرحاوی پاکستان 3-0سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،مراد خان کے 22پوائنٹس

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے مینز والی بال ایونٹ میں پاکستان نے کوارٹرفائنل میں بھارت کو3-0سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلا سیٹ 25-19،دوسرا سیٹ 25-23اور تیسراسیٹ 25-18سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل ایک گھنٹہ 20 منٹ میں جیتا، پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 75 جبکہ بھارت نے 60 پوائنٹس حاصل کئے ۔ پاکستان کی جانب سے مراد خان 22 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے ۔ مصور خان نے 7، حماد نے 8 اور عثمان فریاد نے 9 پوائنٹس حاصل کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...