قومی انڈر 17فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز ،10ٹیمیں شریک
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈومیسٹک فٹ بال ٹورنامنٹس میں قومی انڈر 17 چیمپئن شپ کا آغاز کر دیا،جس میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شامل ہیں ۔
رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستانی نوجوان باصلاحیت ہیں، تاہم انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، تمام ٹیمیں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments