یوئیفا نیشنز لیگ:فلسطین کے حق میں احتجاج، آئرلینڈ اور آسٹریا کا میچ دو بار روکنا پڑا
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان ڈبلن میں کھیلا گیا یوئیفا نیشنز لیگ کا میچ فلسطین کے حق میں مظاہروں کے باعث دو مرتبہ روکنا پڑا۔
میچ کے 19ویں منٹ میں تماشائیوں نے فلسطینی پرچم کے سٹیکرز لگی ٹینس بالز میدان میں پھینک دیں جس کے بعد کھلاڑی چند منٹ کیلئے پچ سے باہر چلے گئے ۔35ویں منٹ میں ایک شخص فلسطینی پرچم لہراتا ہوا میدان میں داخل ہوگیا جس سے کھیل ایک بار پھر مختصر طور پر متاثر ہوا۔دریں اثنا تقریباً 200 مظاہرین نے ڈبلن سٹیڈیم کے باہر ’’سٹاپ دی گیم‘‘ مہم کے تحت احتجاج کیا اور اسرائیل کے خلاف کھیلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments