بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی:محی الدین وانی
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے بھارت کے خلاف قومی ہاکی ٹیم کی شاندار فائٹ اور مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سنسنی خیز مقابلے میں 4-3 کی معمولی شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی۔
قومی ٹیم کی ٹیکٹیکل ڈسپلن اور شاندار کم بیک ثابت کرتا ہے کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، نوجوان کھلاڑیوں نے میدان میں بھرپور کردار اور عزم کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کھلاڑیوں کو بہترین وسائل، بین الاقوامی ایکسپوژر اور تربیت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments