کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان اور بھارت کا 3بار مقابلہ متوقع

کرکٹ ورلڈکپ ،پاکستان اور بھارت کا 3بار مقابلہ متوقع

ایشیا کپ میں بھی روایتی حریفوں کے درمیان ایک سے زائد مقابلے ہوسکتے ہیں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے نئے فارمیٹ نے روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک ہی ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ مقابلے کی راہ ہموار کردی ۔دونوں ٹیموں کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، افغانستان، شریک میزبان زمبابوے اور ایک کوالیفائر کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔بھارت اور پاکستان گروپ مرحلے میں 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے ۔نئے فارمیٹ کے تحت ہر گروپ سے تین بہترین ٹیمیں اور دونوں گروپس میں مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی بہتر ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی۔اگر بھارت اور پاکستان دونوں اگلے مرحلے میں پہنچتے ہیں تو 7 نومبر کو کیپ ٹاؤن میں ایک بار پھر ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے ۔اس کے بعد سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچنے کی صورت میں تیسری مرتبہ بھی ٹکراؤ ممکن ہے ۔ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھی دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ایک سے زائد مقابلے ہوسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...