پروٹیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ ،آسٹریلیا کے کیمرون گرین ان فٹ

پروٹیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ ،آسٹریلیا کے کیمرون گرین ان فٹ

ڈربن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین پیٹ کی تکلیف کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔۔۔

آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ سیریز کے اگلے میچز میں بطور بلے باز ایکشن میں واپس آسکتے ہیں تاہم ان کے باؤلنگ کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔گرین کو پوچفسٹروم میں آخری ون ڈے کے دوران انجری ہوئی تھی جب کوربن بوش کے خلاف تین گیندوں کے مختصر سپیل میں انہیں پیٹ پر گیند لگی، بعد ازاں انہوں نے چھکا لگایا لیکن فوراً ہی آؤٹ ہوگئے ۔آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ کے مطابق گرین کی بحالی کا عمل مثبت انداز میں جاری ہے ، تاہم ٹیم ان کی واپسی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔ گرین کی ٹیم میں واپسی کی صورت میں توجہ صرف بیٹنگ پر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...