ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد12کرنے کا عندیہ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد12کرنے کا عندیہ

نئے ماڈل میں ایک میچ پر مشتمل ٹیسٹ سیریز چیمپئن شپ کا حصہ بنانے کی تجویز

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کا منصوبہ جلد حقیقت بن سکتا ہے ۔ٹوڈ گرین برگ کے مطابق 2029-31 کے اگلے سائیکل میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والی اقوام کو موقع دینے کیلئے فارمیٹ میں تبدیلی پر غور جاری ہے جس میں زمبابوے ، آئرلینڈ اور افغانستان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔2019 میں شروع ہونے والی موجودہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نو ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور دو سال کے دوران چھ ٹیسٹ سیریز کھیلتی ہیں۔نئے ماڈل میں ایک میچ پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کو بھی چیمپئن شپ کا حصہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے جس کا حتمی فیصلہ آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...