فیفا کے واجبات کی عدم ادائیگی برازیلین فٹبال کلب گریمیو پر پابندی
ریو ڈی جنیرو (اے پی پی)عالمی فٹ بال تنظیم (فیفا )نے واجبات کی عدم ادائیگی پر برازیل کے فٹ بال کلب گریمیو کو نئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن سے روک دیا ہے ۔
پابندی کولمبیا کے مڈفیلڈر میگوئل مونسالوی کی 2024 میں ہونے والی منتقلی کے واجبات سے متعلق ہے ۔فیفا کے مطابق اگر گریمیو نے کولمبین کلب انڈیپنڈینٹ میڈیلن کو واجبات ادا نہ کئے تو اسے مسلسل 3 ٹرانسفر ونڈوز یعنی زیادہ سے زیادہ 18 ماہ تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments