پاکستان اور سری لنکا کا دوسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا
جیت کیلئے میدان میں اترینگے :فرحان ،جیتنے کی کوشش کرینگے :کوشال مینڈس
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے ۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان جبکہ سری لنکن ٹیم کی قیادت کوشال مینڈس کریں گے ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی کپتان صاحبزادہ فرحان کا کہناہے کہ میدان میں اتر کرصرف جیت کیلئے جان لڑائیں گے جبکہ کوشال مینڈس کا کہناہے کہ وہ آج میچ میں جیت کر سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments