انگریزی زبان نہ سیکھنے کا پچھتاوا آج بھی ہے :میسی
زبان جانتا تو زندگی میں ملنے والی غیر معمولی شخصیات سے گفتگو کر سکتا تھا
بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے سکول کے زمانے میں انگریزی زبان نہ سیکھنے کا پچھتاوا آج بھی ہے ۔ میسی کے مطابق اگر میں کوئی دوسری زبان جانتا تو زندگی میں ملنے والی بعض غیر معمولی شخصیات سے براہِ راست گفتگو کر سکتا تھا لیکن زبان کی رکاوٹ کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار بننے کے باوجود میسی بنیادی طور پر ہسپانوی زبان ہی بولتے رہے ، جہاں دوسری زبان میں گفتگو کی ضرورت پیش آتی، وہاں انہیں اکثر مترجم کی مدد لینا پڑتی۔میکسیکن پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے ، بچپن میں انگریزی نہ سیکھنا بھی ان میں شامل ہے ، میرے پاس کم از کم انگریزی پڑھنے کا وقت تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا، مجھے اس بات کا بہت گہرا افسوس ہے ۔اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے میسی اب اپنے بچوں کو انگریزی سیکھنے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments