ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا آج آغاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈبلیو 15 اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز آج سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔۔۔
ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے 17 ممالک کی خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی، جبکہ پاکستان کی جانب سے اشناء سہیل، ماہین آفتاب قریشی، مہک کھوکھر، رومیسہ ملک اور ہاجرہ سہیل ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments