معاذ کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی:رضوان

معاذ کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر خوشی ہوئی:رضوان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ معاذ صداقت کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔۔۔

کل کی بات لگتی ہے پشاور میں میرے گھر مجھے ایک لڑکا ملنے آیا، بھائی ہارون کے ساتھ آنے والے لڑکے کا پاکستان کے لیے کھیلنا خواب تھا۔ ایکس پر معاذ صداقت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں محمد رضوان نے کہا کہ اس نوجوان لڑکے کی آنکھوں میں بہت اُمیدیں تھیں اور دل میں عزم تھا۔انہوں نے کہا کہ اسی بچے کو پاکستان کی شرٹ پہنے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے ، مجھے امید ہے کہ یہ خوبصورت سفر کا آغاز ثابت ہو گا۔محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی شرٹ پہننے کا خواب ہو یا کچھ اور حاصل کرنا ہو محنت، صبر اور اللّٰہ پر یقین رکھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...