وہان اوپن ٹینس،ماریا سکاری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

وہان اوپن ٹینس،ماریا سکاری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)یونان کی ٹینس سٹار ماریا سکاری ڈبلیو ٹی اے وہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقراررکھتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

31 سالہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی سلواکیہ کی حریف کھلاڑی میا پوہانکووا کو 0-2 سے شکست دی۔ چین کے شہر وہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے میچ میں 31 سالہ یونانی ٹینس سٹار ماریا سکاری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری پانے والی سلواکیہ کی حریف کھلاڑی میا پوہانکووا کو 1-6 اور 4-6سے شکست دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...