لاہور قلندرز کی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شمولیت میں دلچسپی

لاہور قلندرز کی بنگلادیش  پریمیئر لیگ میں شمولیت میں دلچسپی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں مستقبل میں سرمایہ کاری اور فرنچائز کے طور پر شمولیت میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر مناسب کاروباری موقع ملا تو وہ ایونٹ کا حصہ بننا پسند کریں گے۔ ثمین رانا ابوظہبی میں بنگلادیش اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر سیریز کا میچ دیکھنے کیلئے گئے، انہوں نے تمیم اقبال کے ساتھ خاصا وقت گزارا۔ ثمین رانا نے بنگلادیش کرکٹ سے اپنی وابستگی اور بی پی ایل میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...