پریزیڈنٹ کرکٹ ٹرافی گریڈ ون کا فائنل لاہور جمخانہ گراؤنڈ میں متوقع
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں ردو بدل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریزیڈنٹ ٹرافی کا فائنل شیڈول سے دو روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے ۔فائنل 25 سے 29 اکتوبر تک سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈولڈ تھا، پہلے فائنل کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور منتقل کیا گیا اور اب فائنل لاہور جمخانہ گراؤنڈ باغ جناح میں کرانے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments