جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ گرین کی آسٹریلوی ٹیم میں واپسی

جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ٹیسٹ  گرین کی آسٹریلوی ٹیم میں واپسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں سیریز کے آخری ٹیسٹ کے لئے اپنی دستیابی کی تصدیق کر دی ۔

کیمرون گرین بیٹنگ آرڈر میں چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلنے کو ترجیح دیتے ہیں، حتمی فیصلہ آسٹریلوی سلیکٹرز کریں گے ۔کیمرون گرین 30 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں پیٹ کی انجری کا شکار ہونے کے بعد سے کرکٹ سے دور تھے تاہم انہوں نے گزشتہ روز نیولینڈ میں اپنی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کی ۔کیمرون گرین کا کہنا تھا کہ وہ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور انہیں حیرت ہے کہ چند ہفتوں میں ان کی انجری اتنی جلد ٹھیک ہوگئی اور وہ خود کو پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...