ایشین ماسٹر ز ویٹ لفٹنگ ،صائمہ شہزاد نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایشین ماسٹر ز ویٹ لفٹنگ ،صائمہ شہزاد نے گولڈ میڈل جیت لیا

اسلام آباد میں ہونے والے ایونٹ میں 61کلوگرام کیٹیگر ی میں فتح اپنے نام کی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی ویٹ لفٹر صائمہ شہزاد نے اسلام آباد میں ہونے والے دوسرے ایشین ماسٹرز اینڈ ورلڈ ماسٹرز گراں پری 2026 میں 61 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا۔چھ روزہ ایونٹ 20 سے 25 اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں ہوا۔ اس کا انعقاد پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ منتظمین کو ایونٹ میں 21 ممالک کے تقریباً 250 کھلاڑیوں کی شرکت کی توقع تھی۔صائمہ شہزاد اس سے قبل 2019 میں 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں کی 55 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ بھی جیت چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...