اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے : شاداب خان

اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے : شاداب خان

مشکل وقت میں مجھ پر اعتماد برقرار رکھنے پر ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ، آل راؤنڈر

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردِعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اب تنقید کا نشانہ بننے کی عادت ہو گئی ہے کیونکہ لوگ میری کارکردگی سے قطع نظر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران میری کارکردگی اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ناصرف مجھے بلکہ ٹیم مینجمنٹ کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مشکل وقت میں خود پر اعتماد برقرار رکھنے پر ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ایک پیشہ ور کھلاڑی کی حیثیت سے میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن میں ماضی میں اپنی توقعات کے مطابق کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں مجھے اچھا کھیلنے کا موقع دیا اور میرے لیے کامیابی کا راستہ بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...