تینوں فارمیٹس میں سنچری ،جوش انگلش پہلے آسٹریلو ی بیٹر
تینوں فارمیٹس میں سنچری ،جوش انگلش پہلے آسٹریلو ی بیٹر مینز اور ویمنز کرکٹ میں 13 کھلاڑی اعزاز کے مالک ،بابراعظم بھی شامل
کیپ ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے جنوبی افریقہ کے خلاف نیولینڈز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری سکور کرکے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا۔انگلس نے میچ کے تیسرے روز 132 گیندوں پر 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔اس کارکردگی کے ساتھ انگلس تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ایک سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ۔ہ ان کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔انہوں نے ون ڈے میں پاکستان اور زمبابوے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور سکاٹ لینڈ کے خلاف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔مینز اور ویمنز کرکٹ کے مجموعی ریکارڈ میں جوش انگلس کے علاوہ صرف 12 کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جن میں پاکستان کے بابر اعظم بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments