محسن گیلانی کا فیفا انڈر15ورلڈکپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کیلئے 25،25ہزار روپے انعام کا اعلان
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے ذاتی طور پر فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انڈر 15 قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔x
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)صدرپاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی نے ذاتی طور پر فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی انڈر 15 قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس انعام کا اعلان صدر پی ایف ایف کی جانب سے باکو کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے صدر پی ایف ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ انعام ان کیلئے حوصلہ افزائی کا باعث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments