ارشدیپ سنگھ ٹی 20 میں 150وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی باؤلر
آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک )بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست کے باوجود بڑااعزاز اپنے نام کرلیا۔
وہ مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بھارتی باؤلر بن گئے ۔ارشدیپ نے یہ سنگ میل 103 میچز میں عبور کیا اور تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔افغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے یہ کارنامہ 92، 92 میچز میں انجام دیا تھا۔گیندوں کے اعتبار سے ہسارنگا 2035 گیندوں پر 150 وکٹیں لے کر سرفہرست ہیں جبکہ راشد خان نے 2098 اور ارشدیپ نے 2143 گیندوں میں یہ ہدف حاصل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments